Nawaiwaqt:
2026-06-03@07:23:43 GMT

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھاربارشوں اورسیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں جانی اورمالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق ضلع ہرنائی میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ہرنائی کے علاقے گوچینہ میں 3 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، ریسکیو ٹیموں نے 2 افراد کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ ایک بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ادھر سوراب میں بارش اور سیلابی ریلے کے باعث 115 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ بعض علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہرنائی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ-سبی قومی شاہراہ این 65  پر واقع بی بی نانی پل بولان دریا میں طغیانی کے باعث شدید متاثر ہوا ہے، جس کے بعد کوئٹہ اور سندھ کو ملانے والی یہ اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہراہ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کررہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک صوبے کے بیشتراضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارش؛ دیواریں و چھتیں گرنے سے اب تک 2 افراد جاں بحق
  • پہاڑوں پر برف پگھلنے سے دریا کمراٹ کے بہاؤ میں اضافہ، صورتحال خطرناک ہونے لگی
  • شانگلہ:چھت منہدم‘6بچے‘گاڑی کھائی میں جا گرنے پر 6مسافر گلگت میں جاںبحق
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق