بنیادی حقوق کےمصنوعی ٹھیکیدار بےنقاب کیےجائیں، مصلحت ایک طرف کرکےسچ کوترجیح دینی ہوگی، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے مصنوعی ٹھیکیداروں کے چہرے بے نقاب کئے جانے چاہییں، مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سچ کو ترجیح دینا ہوگی۔
اتوار کو اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں کی جانے والی تقاریر پر مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ سینیٹر عرفان صدیقی کے زوردار ردّعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلی نے کہا کہ” اُستاد محترم نے اُن لوگوں کو آئینہ دکھا کر پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر دیا ہے۔
پنجاب، وفاق، مسلح افواج اور آئین کے بارے میں بعض مقررین کے منفی ریمارکس پر شدید ردّعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا یہ سوچ نامناسب ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے بچوں، ہماری بہنوں، ہماری ماﺅں، ہمارے نوجوانوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر ذبح کردیاجاتا ہے لیکن پورے پنجاب سے ایک بھی آواز بلوچستان کے خلاف نہیں اٹھتی کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ سب بلوچستان کے لوگ نہیں، چند شرپسند عناصر کرتے ہیں جن کی پشت پناہی کہیں اور سے ہورہی ہے۔
سینیٹر صدیقی کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سچ کو ترجیح دینا ہوگی، ورنہ جھوٹ کا یہ کاروبار چلتا رہے گا، بنیادی حقوق کے مصنوعی ٹھیکیداروں کے چہرے بے نقاب کئے جانے چاہییں
وزیراعلی سرفراز بگٹی نے سینیٹر عرفان صدیقی کو فون کرکے موثر طریقے سے پاکستان کا قوی بیانیہ اور موقف پیش کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔