2025-07-08@16:37:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1447

«کراچی سے بازیاب»:

(نئی خبر)
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 5 مئی سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 5 مئی کی شام کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بادل برسنے کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کیلئے تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران،کوئٹہ، لاہور، اسلام...
    جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے خونی حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ چاکیواڑہ نمبر دو میں سالار پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
    بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں عمارتیں انہدام سے محفوظ ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C 9/4اور D 3/8 پر انہدام نہ ہونے کی ضمانت انہدام سے محفوظ عمارتوں پر موقف کے لئے ڈی جی سے رابطہ ، جواب نہ مل سکا ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے بظاہر سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر C9/4 اور D3/8...
    شہرِ قائد میں کبوتروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک خاص قسم کی پھیپھڑوں کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بیماری کو ’برڈ فینسرز لنگز‘ کہا جاتا ہے اور اس کے متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔  ماہر امراضِ تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، اسپتال میں ہر ہفتے 15 سے 20 نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو کبوتروں سے پیدا ہونے والی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں میں الرجی، سوجن اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ذرات گھروں...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ لاہور میں کھیلے گئےایونٹ کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے۔ کنگز کی جانب سے جیمز ونس ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خوشدل شاہ نے برق رفتار 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ عرفان خان نیازی 40، کپتان ڈیوڈ وارنر 30، ٹِم سائفرٹ 22 اور عمیر بن یوسف 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 جبکہ...
    کراچی: وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔
    اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں، اسلام اباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتار لی گئی جبکہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرا دیا گیا۔ ابوظبی سے اسلام اباد کی پرواز ای وائی 300 اور کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو ملتان موڑ دیا گیا۔ کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ...
    پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے ایوی ایشن حکام نے کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجنز (ایف آئی آرز)  میں  فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر بند کردی ہے ۔  اے آر وائے نیوز کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے متعلق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے  ایک تازہ نوٹم بھی جاری کردیا   ہےجس کے مطابق  دونوں شہروں میں فضائی حدود کے مخصوص حصے  یکم  مئی سے 31 مئی 2025 تک روزانہ صبح 4:00 بجے سے صبح 8:00 بجے تک بند رہیں گے۔ پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ...
    کراچی: گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آج اور کل کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جس کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کو شام کے اوقات میں شدید حبس کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا سندھ کے بیشتر علاقوں میں جاری...
    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد سلیمان ، محمد حسین اور شیخ محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد سلیمان تھائی لینڈ سے کراچی پہنچا تھا، ملزم کے موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق آڈیو اور ٹیکسٹ پیغامات برآمد ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی، جس میں 1 لاکھ چائنیز یوآن ، 35 ہزار 540 تھائی بھات اور 77 ہزار پاکستانی روپے شامل...
    بھارت میں دورانِ علاج فوت ہونے والے کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی تدفین آج مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔مرحوم کے والد کے مطابق آریان شاہ کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچادی گئی ہے اور تدفین آج 10 بجے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔ بھارت میں انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت کراچی نہ پہنچائی جاسکیبھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔ آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔ کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کا 25 اپریل کو بھارت کے شہر چنئی میں دورانِ علاج انتقال ہوا تھا۔ وہ دل...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مکان صالح محمد نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے مقتولہ خاتون سے تقریباً چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ واردات کے وقت ملزمان نے صالح محمد کی پہلی بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ...
    کراچی (ویب ڈیسک) دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جاسکی، اہلخانہ کےمطابق آریان کا غیر ملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا ہے۔ جیونیوز کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔  یاد رہے  کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالا نوجوان آریان شاہ بھارت کے نجی اسپتال میں علاج کے دوران وفات پاگیا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان...
    بھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ایئرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی پہنچائی نہ جاسکی۔آریان کے اہلخانہ نے بتایا کہ آریان کا غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچایا گیا تابوت خالی نکلا۔ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے، اب میت کو کل کراچی لایا جائے گا۔آریان شاہ گذشتہ جمعہ کو بھارت کے شہر چنئی کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا تھا، ان کی میت اسپتال انتظامیہ نے علاج کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کی بناء پرروک لی تھی۔حکومت بلوچستان نے پاکستانی سفارتخانہ کے ذریعے اسپتال اور سفری اخراجات کی ادائیگی ممکن بنائی۔
    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہری قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث موٹرسائیکل سوار معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات تھم نہ سکے، شہر کے 2 مختلف علاقوں میں ہیوی  گاڑیوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثات کے بعد دونوں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کےقریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں...
    بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو،...
    شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث موٹرسائیکل سوارمعصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات تھم نہ سکے،شہرکے 2 مختلف علاقوں میں ہیوی  گاڑیوں نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا جس کے نتیجے میں قانون  فانذ کرنے والے ادارے کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ،حادثات کے بعد  دونوں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کےقریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شہریوں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق موٹر سائیکل سوار کا نام اشفاق علی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور حادثے کے مقام سے کچھ دور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تیز رفتار گاڑیوں نے 2 موٹر سائیکل سواروں سمیت 4 افراد کو کچل دیا کراچی ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔... پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار...
    —فائل فوٹو کراچی میں ڈینگی کی 38 سامنے آگئے، شہر میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 12 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈینگی سے بچاؤ اور فوری علاج کیسے ممکن بنایا جائے؟پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال شہرِ قائد میں ڈینگی کے 198 کیس سامنے آئے جبکہ اپریل میں کیسز کی تعدا 38 ہے جس میں سب سے زیادہ ضلع شرقی 12 مریض ریکارڈ کا...
    اپنے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاست ایک نئے ڈھنگ میں نکل گئی ہے جس میں سیاسی پارٹی کھوکھلی ہوگئی ہیں، اگر ہمیں اپنی پارٹی کو قائم دائم رکھنا ہے تو پھر تاج حیدر کے مشعل راہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے معروف سیاسی رہنما تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، تاج حیدر کی اہلیہ ناہید وصی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار...
    پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے دوران ہی  ترکیہ کی فضائیہ کا ایک C-130 ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ 27 اپریل 2025 کو انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا  جو  دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کا حصہ تھا، رپورٹ کے مطابق  دونوں ذرائع نے فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم کھیپ کی مخصوص تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک C-130 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں جو ترکیہ  کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یادرہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب زیادہ تر افراد کے لیے دو طرفہ کشیدگی معمول کی بات بن چکی ہے، جس پر وہ یا تو محض تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر تفنن طبع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک مخصوص طبقہ یعنی سرحد پار شادیوں میں بندھے جوڑے، ایسے حالات میں گہرے جذباتی صدمے سے دوچار ہو جاتے ہیں، کیونکہ سرحد کی بندش ان کے لیے اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔ حال ہی میں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف شدید جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحد کی بندش اور یکطرفہ طور پر...
    کراچی (اوصاف نیوز)فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ گوادر کیلئے پرواز سے قبل عملے نے طیارے میں‌فنی خرابی کا پتہ چلا لیا جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔ طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے...
    — فالئل فوٹو فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر  طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے کراچی کی واحد پرواز پی کے 504 بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
    ---فائل فوٹو کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگیکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    ویب ڈیسک:کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔  ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہورہا ہے،ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں شیڈول پی ایس ایل کے میچ کو لاہور منتقل کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ملتان میں شیڈول یکم مئی کا میچ لاہور شفٹ کر دیا۔ یہ میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میچ لاہور شفٹ ہونے سے ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ کے ایڈوانٹج سے محروم ہو گئی ہے۔ رولز کے تحت  کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچز ہوم گراؤنڈ میں کھیلنا تھے۔
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست  جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔ پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔ پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو...
    کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر پانچ روز سے جاری دھرنا آج اختتام پذیر ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کے لگائے گئے ٹینٹ ہٹا دیے اور رکاوٹیں بھی صاف کر دیں۔ قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس کے باعث اس راستے پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گلشن حدید لنک روڈ کے اطراف میں موجود رہی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ پانچ روز بعد، گلشن حدید لنک روڈ کو عام ٹریفک کے...
    کراچی میں گزشتہ رات سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ سمیرعالم کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالب علم تھا اور کام سے سائٹ ایریا آیا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے عزیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین کے مطابق دونوں افراد کل کسی کام سے حب چوکی سے سائٹ ایریا آ رہے تھے، جب یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر موقع سے...
    کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
    علامتی فوٹو کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کا درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا ہے۔کراچی میں گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 33.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر درجہ حرارت 37.5، ماڑی پور میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
    کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے ہرادیا۔ کراچی کنگز143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں8وکٹ پر137 رنز بناسکی۔ لاہور: ٹم سائفرٹ نے47 اور جیمز ونس نے30 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ وسیم جونیئر، محمد عامر، خرم شہزاد کی2.2 وکٹیں ہیں ۔ فہیم اشرف43، کوشل مینڈس36، حسن نواز35 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی، میر حمزہ نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں :چینی چھوڑنے سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟وہ حقائق جو سب کومعلوم نہیں
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی زاہد حسین شر نے واضح کیا کہ اب کراچی میں کاروبار کرنے والے تمام اداروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا باقاعدہ اندراج کرائیں اور ان کی تجدید کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی شہر کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور ان پر منافع کے مارجن سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیورو آف سپلائی کے اعلیٰ...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران دکان مالک کو زخمی کرنیوالا ڈکیت گرفتار کراچیشاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ طورپر گلستان... پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
    لاہور: پاکستان سپرلیگ کا پندرہواں میچ آج لاہور میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ رات آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ رواں سیزن کے دوران کراچی کنگز کی ٹیم اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میچز میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے سپر اسٹورز اور سپرمارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور منافع کے مارجن سے متعلق بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسززاہد حسین شر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کراچی کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں کےنمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی جی بیورو آف سپلائی نے اجلاس کے شرکا سے ابت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرائیں گے۔ انہوں نے صارفین...
    کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلگام حملے کا الزام بے بنیاد ہے، بھارت جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی، بھارت جھوٹے الزامات سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے اور بھارت اشتعال انگیز، بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کے لئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہا ہے، عالمی برادری بھارتی الزامات کا نوٹس لے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کشمیر میں دہشت گرد بننے کے بعد اب آبی دہشت گرد بننا چاہتا ہے۔ میئر کراچی...
    کراچی: شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے  36  ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ موسمیاتی ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد...
    کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔ کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ...
    اے وی سی سی، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 20 اپریل کو کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب جبکہ اغوا کار گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار یاد رہے کہ 20 اپریل 2025 کو مغوی غیور عباس ولد مرید عباس عمری 21 سالہ گھر سے اقراء یونیورسٹی جانے کے لیے نکلا تھا جس کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق مذکورہ مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں...
    کراچی: سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔  ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ  کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔ واردات کے وقت موقع پر موجود...
    کراچی: شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں...
    کراچی: سپرہائی وے وزیر گوٹھ میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو ابدی نیند سلا دیا اور مقتول کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت 28 سالہ غنی کے نام سے کی گئی اور لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایکسپریس کو مقتول کے چچازاد بھائی برکت علی نے بتایا کہ غنی دنبہ گوٹھ کا رہائشی تھا جس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اس نے کچھ عرصہ قبل نئی موٹر سائیکل خریدی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ غنی صبا سینما کے قریب پارٹس بنانے...
    کراچی: گلشن معمار میں ڈمپرز کی ٹکر سے کار سوار خاندان کے زخمی ہونے کے واقعے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو ڈمپرز آپس میں لگا رہے تھے اور اسی اثنا میں دونوں ڈمپرز نے کار کو ٹکر ماری۔ کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کراچی ٹول پلازہ سے نادرن بائی پاس پر دو ڈمپر ریس لگاتے ہوئے آئے اور گلشن معمار ایم ڈی کٹ کے قریب ریس لگاتے ڈمپروں نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں پکنک منانے کے بعد واپسی پر فیملی کی کار کو پہلے ایک ڈمپر نے ٹکر ماری اور پھر دوسرے ڈمپر نے گاڑی ٹکر...
    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس پریزنٹر جو اکثر پاکستانی ثقافت کو سراہتی ہوئی نظر آتی ہیں کراچی کی مشہور نلی بریانی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ نے ساتھی میزبان سے پوچھا کہ انہیں پاکستان میں کیا چیز ٹرائی کرنی چاہیے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو نلی بریانی ضرور ٹرائی کرنی چاہیے۔ آسٹریلوی پریزنٹر کراچی کی مشہور نلی بریانی کھانے لیاقت آباد پہنچیں تو انہیں وہاں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد بھی  جمع ہو گئی جو ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتی دکھائی دی۔ ایرن ہالینڈ نے دکانداروں سے پوچھا کہ وہ بریانی کیسے بناتے...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی گاڑیوں کی مشیرِ سیاحت کے دفتر کے زیرِ استعمال ہونے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی۔رپورٹ کے مطابق مشیرِ سیاحت اپنے نام پر جاری کی گئی گاڑیوں سے خود لاعلم تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین خان کے خلاف مس کنڈکٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی کا شکایتوں اور انکوائریوں کے بعد گوادر تبادلہ کراچی ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر نے... انکوائری رپورٹ میں حسنین خان کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشیرِ سیاحت کے دفتر سے جاری کی گئی گاڑیوں کی انکوائری کی جائے، گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور اختیارات...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا۔ وکلا برادری کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں نئی نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وکلاء برادری سراپا احتجاج بن گئی، کراچی میں وکلا برادری نے دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضے کے خلاف جماعت اسلامی کے یو سی چیئرمین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست گزار چیئرمین یوسی 2 الفلاح شاہ فیصل ٹاؤن سیف الدین نے درخواست عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شاہ فیصل کالونی کے قائداعظم پارک پر نامعلوم افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  درخواست میں کہا گیا کہ 2022 میں کے ایم سی نے مذکورہ پارک کا کنٹرول ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیا تھا۔ نامعلوم افراد پارک کے گرد دیوار بنا کر غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں۔  ڈی جی پارکس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام کو شکایت...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اننگز کے دوران صرف دو ہی چھکے لگ سکے۔ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز نے ہدف آخری...
    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں کہ ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں ضروری نہیں کہ تجربہ کار کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن لمبی ہے اس لیے مڈل آرڈر کی کمزوری چھپ جاتی ہے۔ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہم نے ٹیم تبدیل کی ہے، دباؤ میں کھیل کر ہی کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ زاہد محمود کو پشاور زلمی کے خلاف کھلانے کا ارادہ تھا، زلمی کے خلاف اسی ٹیم کو ترجیح دی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈاکوؤں نے پیر کی شب مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ دوپہر میں اسی تھانے کی حدود گلشن حدید میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار شوروم کا مالک جاں بحق ہوا تھا اور اس قتل کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے پانچ گھنٹے تک نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دیا تھا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز 3 فلٹر پلانٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی دوسری واردات کے دوران مزاحمت پر 33 سالہ اویس احمد کو فائرنگ کر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
    کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جس پر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو جھوٹا بیان دیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔تاہم، پولیس نے مزید تفتیش کی تو ٹینکر ڈرائیور نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ڈرائیور نے بیان تبدیل کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینکر سے موٹر سائیکل کو ٹکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔...
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جبکہ جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 40.8، شارع فیصل پر 40.5 اور ماڑی پور میں 40.5 سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیاتمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع...
    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔عدالت کا کہنا...
     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام...
    —فائل فوٹو ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ماہرینِ صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا...
     محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے  41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے  پیش نظر  کراچی کے  شہریوں کو احتیاط کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری  غیر ضروری  طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38،  پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے...
    شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔ ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب...
    کراچی میں اپریل کے دوران ہی پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید تین روز تک ہیٹ ویو رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 40.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر 40.7، شارع فیصل پر 40.5، ماڑی پور میں 39.5 سینٹی گریڈ...
    کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔ اس میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے انکی بات کا جواب بھی دیا۔...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے 'جوکر' قرار دیدیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل اس میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا، اس موقع پر...
    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس میزبان ارین ہالینڈ بھی کراچی کی مشہور نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ کراچی کے مشہور پکوان بریانی کی تلاش میں نکلیں۔ انہوں نے کراچی کی مشہور نلی بریانی کا ذائقہ چکھنے کیلیے ضلع وسطی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد کا رخ کیا اور بریانی کی دکان پر پہنچیں۔ ایرن ہالینڈ نے نلی بریانی کے ذائقے کو لذیذ قرار دیتے ہوئے اسے منفرد تجربہ قرار دیا۔ View this post on Instagram A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland) اُن کی آمد کا سُن کر شہریوں کی بڑی تعداد بریانی کی دکان پر پہنچی اور...
    افتاح کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کما سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہو جائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر...
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہونا شروع ہو گئی ہے ، آج باضابطہ طور پر مویشی منڈی کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے جو 1200 ایکڑ پر محیط ہوگی۔ اس سال پارکنگ کے نرخ 50 فیصد کم کر دیے گئے ہیں۔ مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار موٹر سائیکلوں اور کاروں کے پاسز آدھی قیمت پر دستیاب ہوں گے جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق منڈی کے مختلف راستوں پر 20 سے زائد سیکورٹی چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔...
    ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا، او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)انٹرنیشنل فوڈ چین فوڈ پاپا نے پاکستان میں اپنی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے علی شیخانی اور جے ڈی سی کے تعاون سے نیو فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب روزگار کی کمی نہیں رہے گی۔پہلے مرحلے میں 50 ہزار افراد کو نوکری دی جائے گی، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مجموعی طور پر 5 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ رائیڈرز کے لیے اسپتال اور ان کے بچوں کے لیے اسکول کی سہولت بھی دی جائے گی۔ فوڈ پاپا پر کام...
    کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو 23 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ سکتا یے،  اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گے اور شہر میں نمی کے تناسب میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ  آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ...
    منعم ظفر — فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے: منعم ظفرامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ...
    انٹرنیشنل فوڈ چین فوڈ پاپا نے پاکستان میں اپنی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے علی شیخانی اور جے ڈی سی کے تعاون سے نیو فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب روزگار کی کمی نہیں رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 50 ہزار افراد کو نوکری دی جائے گی، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مجموعی طور پر 5 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ رائیڈرز کے لیے اسپتال اور ان کے بچوں کے لیے اسکول کی سہولت بھی دی جائے گی۔ فوڈ پاپا پر کام کرنے والے رائیڈرز ہوں یا کسی بھی عہدے پر...
      —فائل فوٹو گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب ہونے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما امداد نقوی نے کہا ہے کہ 3 سے 6 ماہ میں ڈمپرز اور ٹینکرز سمیت تمام بڑی گاڑیوں کی فٹنس مکمل کی جائے گی۔امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی یکم مئی کی ڈیڈ لائن ناقابلِ عمل تھی، ہیوی گاڑیوں میں ایک کیمرا فرنٹ، ایک بیک اور ایک اندر لگے گا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرائی جائے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انہوں نے بتایا کہ ٹائروں کے ساتھ سیفٹی گارڈز بھی لگیں گے تاکہ کوئی نیچے نہ آ سکے، ہیوی گاڑیوں میں اب ٹریکر لگیں گے، جس کی ریکارڈنگ ڈی آئی جی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابراعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔ سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فرنچائز نے 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہی بابراعظم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں جب گرین شرٹس نے بابراعظم کی قیادت میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو فرنچائز نے دوبارہ رابطہ کیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز میں ایک صاحب کی وجہ سے بابر نے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید فرنچائز کا حصہ نہیں بنے گا۔...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو ایک بار پھر انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا، اس جیت میں فاسٹ بولر حسن علی نے 3 وکٹیں لیکر 28 رنز دیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ https://www.express.pk/story/2756813/psl-gift-of-a-hair-dryer-for-becoming-player-of-the-match-video-goes-viral-2756813 بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے...
    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس سے ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے بعد سندھ حکومت نے ٹرکوں اور کنٹینرز کے لیے نئے فٹنس قوانین متعارف کیے ہیں جن کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر نے کہا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا جائے، بندرگاہوں سے بھاری مال کی نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی...
    کراچی میں 201کیسز رپورٹ ،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں اضافہ بیماری کی ایک نایاب اور ممکنہ مہلک شکل دماغی ملیریا کے کیس کابھی سراغ ملنے لگا محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16اپریل تک 20,000سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے ۔کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے ۔صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی...
    نمی کا تناسب 50فیصد ‘شام کے وقت 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی، پانی زیادہ پینے کا مشورہ شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد رہنے کا خدشہ، سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلیں گی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے شہرکے علاقے سہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل اور ساؤتھ ایشین پورٹ پر کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس اور9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کےمختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2گاڑیوں سے 54کلوگرام چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران شہرکے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر ایک کنٹینر کے ائیرکنڈیشن یونٹ میں چھپائی گئی 9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر2ملزمان کی گرفتاری...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے 21 تا 23 اپریل کے دوران شہر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی اور بتایا کہ سمندری ہواؤں کی بندش اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب پارہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق پیر تا بدھ(21تا 23اپریل) شہر میں گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے، جس کے دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے بھی ہوں گی۔ الرٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہواؤں کے اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔(جاری ہے) کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانےو الے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اس کے نفاذ کے صرف 8 ماہ بعد 100 فیصد تک اضافہ کرنے پر غور کیا ہے قومی انگریزی جریدے کے مطابق مقامی حکومت کی مالی حیثیت اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کو اس تجویز کی وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کے ایم سی کی جانب سے 21 اپریل کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے سٹی کونسل کے ممبران کو تقسیم کردہ ایجنڈے کے ساتھ آیا ہے جہاں وہ ایم یو سی ٹی کے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کو نافذ کرنے...