کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے 5 کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کراچی کے مختلف علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ — میں کامیاب چھاپے مارے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور، سرفراز، سلیم، جہانزیب اور امداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق، تمام گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منظم منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ، جسے مزید تحقیقات کے لیے فارنزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، یہ گروہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا تھا، جسے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکنا اور سرگرم ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ دہشتگردی جیسے خطرات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔