ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کراچی کے دورے پر ہیں جہاں وہ ریلوے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
جمعرات کے روز حنیف عباسی نے ریلویز کی سینئر انتظامیہ کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ کے پی ٹی آمد پر چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد، ستارہ امتیاز (ملٹری)، نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کے پی ٹی کی سینئر انتظامیہ بھی چیئرمین کے ہمراہ موجود رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی
ریلویز وفد کے دورے کا مقصد ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور مشرقی و مغربی وارو یارڈ کی تجدید اور آپریشنز سے متعلق اہم امور پر پیشرفت کا جائزہ لینا اور باہمی مشاورت تھا۔
ایم ایل ون کی منظوری اور افتتاح کی تاریخوفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ ایم ایل ون پر کام جاری ہے جسے پنجاب حکومت نے منظور کر لیا ہے، اور اس کا افتتاح جون 2026 میں کراچی کینٹ اسٹیشن سے کیا جائے گا۔
ریکوڈک، مزار شریف اور عالمی ربط کا ویژنانہوں نے بتایا کہ 2028 میں ریکوڈک منصوبہ بھی میچور ہو جائے گا، جبکہ اگر پاکستان مزار شریف تک ریل نظام کو وسعت دے پاتا ہے تو یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔ اس مقصد کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور پاکستان کی پہلی بلٹ چلانے کی تیاری، سفر کتنا کم ہوجائے گا؟
چیئرمین کے پی ٹی نے بتایا کہ کراچی پورٹ اپنی پوری استعداد کے باوجود صرف 50 فیصد کارگو ہینڈل کر پارہا ہے کیونکہ سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ ریلویز کا جدید نظام ہی اس مسئلے کا مؤثر حل فراہم کر سکتا ہے۔
ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کی تفصیلاتچیئرمین نے بتایا کہ 52 کلومیٹر طویل ریلوے کاریڈور مشرقی و مغربی وارو یارڈز کو پپری مارشلنگ یارڈ کے لاجسٹک پارک سے منسلک کرے گا۔ پہلا فیز فائنل ہو چکا ہے، اور کے پی ٹی ریلویز کا معاون ہوگا۔
دوسرے فیز کے لیے این او سی کا انتظارچیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے بتایا کہ دوسرے فیز کے حوالے سے ٹرمینلز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ چیئرمین کے پی ٹی نے نشاندہی کی کہ دوسرے فیز کے لیے ریلویز سے این او سی طلب کی گئی تھی جو تاحال موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کا انجینیئرنگ ڈیزائن مکمل
چیئرمین نے بتایا کہ 1964 میں کے پی ٹی نے کراچی سرکلر ریلویز کے لیے 64 ایکڑ زمین ماری پور میں فراہم کی تھی، لیکن 1998 میں منصوبہ ختم کر دیا گیا اور زمین کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کی گئی۔
ٹرمینلز کا دورہ اور بندرگاہی آپریشنز کا معائنہوفد نے چیئرمین کے پی ٹی کی سربراہی میں کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کا دورہ کیا، جبکہ بعد ازاں ہاربر فیری کروز کے ذریعے کراچی پورٹ کے آپریشنز کا بھی معائنہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان حنیف عباسی ریکوڈک کوریڈور کراچی وزیر ریلوے؎ وسطی ایشیا یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان حنیف عباسی کراچی وزیر ریلوے وسطی ایشیا یورپ چیئرمین کے پی ٹی نے بتایا کہ حنیف عباسی کے لیے
پڑھیں:
کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
کراچی میں ایک شہری کی چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان اس کے پاس پہنچ گیا۔ مالک کے مطابق، موٹرسائیکل کی چوری کی انٹری پہلے ہی ٹیپو سلطان تھانے میں کروا دی گئی تھی۔
ای چالان میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق، آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے یہ سہولت باقاعدہ نافذ ہو گئی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا قیام ضروری ہے۔