بارشوں سے متاثرہ سڑکوں پر اتوار سے مرمتی کام شروع ہوجائے گا، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
کراچی:
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں پر اتوار سے مرمتی کام شروع کردیا جائے گا، بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے جن مقامات پر شہریوں کو مشکلات ہے انہیں جلد دور کردیں گے۔
یہ بات انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں کہی۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 19 اگست اور حالیہ بارشوں کے بعد جن سڑکوں کی صورتحال خراب ہوگی وہاں مرمتی کام شروع کردیا جائےگا شہریوں کو جہاں تکلیف ہورہی ان کو دور کیا جائے گا بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا جہاں سڑکوں کی تعمیر اور پیور لگانے کا کام بھی کیا جائے گا۔
مئیرکراچی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع ہوگا جبکہ مختلف یوسی پر ترقیاتی منصوبے پر بھی اتوار پیر سے کام شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر کام بارشوں کی وجہ سے رُکا ہوا تھا تاہم اب بارشیں ختم ہوگئی ہیں اس کو بھی اتوار اور پیر سے شروع کردیا جائے گا، سارے کام بجٹ ہوئے ہے سالانہ مرمتی کام کے تحت شہر میں کام شروع کردیا جائے گا استرکاری اور نئی سڑکیں تعمیر کی جا ئے گا جہاں سے شکایت ملے گی شہریوں کو جہاں تکلیف پریشانی ہوگی ان کو ختم کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شروع کردیا جائے گا مرمتی کام کام شروع
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔