مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کیلیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں، شہری آج سے مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے جا سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔