عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے اوراپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی تھی۔ اپیل میں سماعت میں تاخیر سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے متفرق درخواست دائرکی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کردی تھیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ٹرائل کورٹ کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے جبکہ مسترد ہونے والی بریت کی درخواست کے خلاف اپیل اکیس جنوری 2025 کو دائر کی گئی تھی اوراپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 25 اپریل کے بعد اپیل سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی جس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ غیر معمولی تیزی سے ٹرائل آگے بڑھا رہی ہے۔ اپیل کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکنے کا حکم جاری کیا جائے کیونکہ اگر ٹرائل کا فیصلہ ہو گیا تو اپیل کا فائدہ ختم ہو جائے گا۔دوسری جانب سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کی جو بغیر کارروائی 15 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو کا حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل کا مطالبہ وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلیے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار امریکی پالیسی کی ناکامی ہے، فارن افیئرز اے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کامیابی سے تعلیمی اور صنعتی فرق کو کم کرتی ہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس اسلام آباد
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران طلب
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 فوجی افسران کو گواہی کے لیے طلب کرلیا۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جج نے اڈیالہ جیل کے اندر 6 گھنٹے طویل کارروائی کے دوران 2 اہم گواہوں، جن میں ایک وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی پر جرح کا عمل مکمل کیا، یہ کیس توشہ خانہ کے تحائف میں سے قیمتی جیولری سیٹ کو رکھنے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔
خصوصی جج سینٹرل شہریار ارجمند نے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران دفاعی ٹیم نے دونوں گواہوں سے جرح مکمل کی۔
نجی ماہر صہیب عباسی، جنہوں نے اس کیس میں حلفیہ بیان جمع کرایا تھا، اور سابق وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری انعام شاہ سے دفاعی وکلا نے تفصیلی سوالات کیے۔
عدالت نے مزید دو گواہوں، سابق وزیر اعظم عمران خان کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو اگلی سماعت پر پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا۔
کارروائی کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جب کہ ان کی 3 بہنیں اور دفاعی وکیل بیرسٹر علی ظفر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
Post Views: 5