توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کا ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپنی اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اپیل بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2024 میں بریت کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی، لیکن اپیل پر آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی جس کے بعد معاملہ التوا کا شکار ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ ٹرائل کورٹ غیر معمولی تیزی سے کارروائی آگے بڑھا رہی ہے۔ اپیل کنندگان کے مطابق اگر اپیل پر فیصلہ آنے سے پہلے ٹرائل مکمل ہوگیا تو اپیل کا فائدہ ختم ہو جائے گا۔
اسی لیے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کا فیصلہ ہونے تک ٹرائل روکا جائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔