سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی اپیل پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران ظاہر جعفر کے نئے وکیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری، ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ پہلے تو سلمان صفدر وکیل تھے، کیا نظرِ ثانی کی اپیل میں وکیل تبدیل ہو سکتا ہے۔

ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون تبدیل ہو چکا ہے اور اب نظرِ ثانی میں وکیل تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ کیا قانون کسی مخصوص شخص کے لیے بدلا گیا ہے یا کسی اصول کے تحت تبدیل ہوا ہے؟

مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس میں کب کیا ہوا؟

جسٹس ہاشم کاکڑ نے مزید کہا کہ اس کیس کا فیصلہ انہوں نے خود تحریر کیا ہے لیکن جسٹس علی باقر نجفی کا ایڈیشنل نوٹ آنا باقی ہے۔

انہوں نے ایڈووکیٹ خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے جسٹس علی باقر نجفی کے ایڈیشنل نوٹ سے انہیں کوئی فائدہ حاصل ہو جائے۔

بعد ازاں عدالت نے مذکورہ ایڈیشنل نوٹ آنے تک نورمقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی اپیل پر سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایڈووکیٹ خواجہ حارث ایڈیشنل نوٹ جسٹس علی باقر نجفی جسٹس ہاشم کاکڑ سلمان صفدر ظاہر جعفر نظر ثانی نور مقدم قتل کیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایڈووکیٹ خواجہ حارث ایڈیشنل نوٹ جسٹس علی باقر نجفی جسٹس ہاشم کاکڑ ظاہر جعفر نور مقدم قتل کیس ایڈووکیٹ خواجہ حارث نور مقدم قتل کیس جسٹس ہاشم کاکڑ ظاہر جعفر کی ایڈیشنل نوٹ

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
  • سپریم کورٹ نے عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • مدعی سچ بولے تو فوجداری مقدمات میں کوئی ملزم بھی بری نہ ہو؛سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم سجاد کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ، قتل کے مجرم ناظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ