بارشوں نے جماعت اسلامی کی منافقت اور متحدہ کا جھوٹ بے نقاب کردیا، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ککراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے جماعت اسلامی کی منافقت اور متحدہ کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل میں کہا کہ متحدہ اب جماعتِ اسلامی کے صبح 11 بجے کے پریس کانفرنس سلاٹ پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ مخالفین کو تکلیف صرف بھٹو کے نام سے ہے اسی لیے وہ بھٹو نام سے بنی ہر چیز میں مسئلے تلاش کرتے ہیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ جو لوگ الطاف بریلوی اور عمر فاروق سڑکیں نہیں بنا سکتے، وہ بھی دوسروں کی ناکامی کا رونا رو رہے ہیں، جماعتِ اسلامی نے ترقیاتی منصوبوں میں بھی منافقت دکھائی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان اور قائدِ اعظم کی مخالفت کی تھی۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جماعت اسلامی والے حب کینال پر بھی عبدالستار افغانی کا حوالہ دیتے ہیں، انہیں ہر چیز سے اپنا نام جوڑنے کی عادت ہے، جب ان سے ٹاؤن کا حساب مانگا گیا تو یہ پورے ملک کا حساب مانگنے لگے، حافظ نعیم نے جھوٹ اور نفرت کو میئر بننے کی دوا سمجھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کو سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے گھر نظر نہیں آ رہے، انہیں سیاست نہیں بلکہ علاج کی ضرورت ہے، آمروں کو چھاؤں میں پالنے والے آج جمہوریت کے داعی بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، پورے شہر سے مسترد شدہ لوگوں کو اب ہر چیز ناکام ہی دکھائی دے گی۔ شہر کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ متحدہ کی سوچ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شاہراہ بھٹو کے اس حصے پر بھی سیاست شروع کر دی گئی جو زیرِ تعمیر تھا۔ پہلی بار ٹیکس کا پیسہ شفاف طریقے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی خرچ کر رہا ہے، جس کی مفصل تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں، سارے منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے اور متحدہ پھر بھی شکوے کرے گی۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کریم آباد کا منصوبہ کراچی والوں کی مانگ تھا، متحدہ کتنی بڑی جماعت ہے اس کا اندازہ انہیں بھی ہوگا۔ انہیں صرف چائنا کٹنگ، زکوٰۃ، قبضہ، بچوں کو بھرتی کرنا اور غیرقانونی تعمیرات پسند ہیں اس کے سوا کچھ بھی منظور نہیں، جماعتی بغیر مرے جنت میں جانا چاہتے ہیں اور متحدہ پورا شہر مار کر جنت میں جانا چاہتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید نے سندھ حکومت نے کہا کہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔