Express News:
2025-11-03@03:04:21 GMT

کراچی سے اغوا ہونے والا کمسن بچہ نواب شاہ سے بازیاب

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

کراچی:

اے وی سی سی پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے کمسن بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کے مطابق 8 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے 2 سالہ طفل اصغرعلی ولد محمد یعقوب کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں الزام نمبر 25/495 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کیا گیا اور بعد ازاں مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہوگئی تھی۔

اے وی سی سی نے چھاپہ مار کارروائی میں مغوی بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا جبکہ اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔

 بچے کی بحفاظت بازیابی پر اسکے اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے اے وی سی سی پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے وی سی سی

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسکرین گریب

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

 ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • نواب شاہ، قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ، سرکاری زمینوں پر قابض
  • 17 بچوں کو یرغمال بنانے والا ہلاک، روہت آریہ کے مطالبات کیا تھے؟