پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز لگانے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
کراچی:
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔
کراچی سمیت مختلف شہروں میں دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔
کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرینڈ میں بھی شائقین کرکٹ کو میچ سے لطف اندوز کرانے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، اس موقع پر حاضرین کی تواضع کے لیے پرلطف اور ذائقے دارکھانوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔