کراچی:

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے اغوا کیے گئے بچوں کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے بچوں میں 16 سالہ عبدالمعیز ، 2 سالہ اصغر علی، 4 سالہ موسیٰ، 11 سالہ ایان، 13 سالہ محمد ریحان، 14 سالہ محمد مزمل، 9 سالہ محمد شعبان، 16 سالہ تانیہ،  14 سالہ علیشاہ اور 14 سالہ ہمنہ ناز شامل ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے  3 ملزمان محمد اختر افضل، محمد راشد اسماعیل اور ڈیکشن عرف علی ارشد مسیح کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی:

تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • مری بھوربن کے ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 90 افراد گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار