کراچی:

شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج ہیں، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی بلال پولیس مقابلے کے دوران موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا

کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر  تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔

مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہرغلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی، گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار