کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔
ٹھیلے پرآنے والی بچیوں اوربچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اوپر گھر میں لے جاتا اور انہیں اپنی حوس کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ویڈیوزبھی بناتا تھا، تفتیشی رپورٹ میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک 100 بچوں اوربچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر اس کے موبائل فون اوریو ایس بی میں محفوظ ہیں۔ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتارملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزم کی ایک ایک بچی یا بچے کے ساتھ متعدد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، گرفتار ملزم ڈائری بھی لکھتا تھا اور گرفتار ملزم کے پاس 70 سے 75 بچے بچیوں کے ناموں کی فہرست بھی موجود ہے۔
گرفتار ملزم نے یو ایس بی میں متاثرہ بچوں اور بچیوں کی پروفائل بھی بنا رکھی تھی، گرفتار ملزم نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا کیا کرتا تھا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کمسن بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم شبیر احمد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتا رہا۔ گرفتار ملزم 2016 سے کراچی میں مقیم ہے اور پیسوں کا لالچ دے کر بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔
ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے 17 ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف 2 بہنوں سمیت 5 کمسن بچیوں کے اہلخانہ کی مدعیت میں 4 مقدمات تھانہ ڈیفنس میں درج کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک ٹی چوک فلائی اوور منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا قتل، سزائے موت کالعدم قرار، ملزم سپریم کورٹ سے بری مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ٹرمپ کا امن انعام حاصل کرنے کا دبا وکسی صورت فیصلہ سازی پر اثرانداز نہیں ہوگا، نوبل کمیٹی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار

کراچی:

شہر قائد میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران متعدد مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

شاہ لطیف پولیس نے بروہی چوک کے قریب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت سونو کے نام سے ہوئی۔

 اس کے ساتھی فرار ہو گئے، گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

الفلاح پولیس نے ملیر کالا پل کے قریب ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔

زخمی ملزم خالد اور دوسرے ملزم امیر علی کی شناخت کی گئی، ان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بہادر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی شعیب بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

کورنگی غریب نواز چوکی کے قریب ایک اور پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • جنسی اسکینڈل: برطانوی پرنس اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب سمیت تمام شاہی اعزازت واپس لے لیے گئے
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار