کراچی سے لاہور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ سامنے آگیا، رفتار کیا ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی تیز رفتار بلٹ ٹرین 2030 تک چلانے کا منصوبہ ہے۔
بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.
وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق اس منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔
بلٹ ٹرین کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی، جبکہ اس کا راستہ حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال جیسے اہم شہروں سے گزرے گا۔ منصوبے میں دہری نئی پٹڑیوں کی تنصیب، پرانے پلوں کی ازسر نو تعمیر اور جدید سگنلنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف عوام کے لیے تیز، آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کرے گا بلکہ اس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اس کے علاوہ، ریلوے کے ذریعے مال برداری کی شرح موجودہ 4 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک کی جائے گی، جس سے مہنگے زمینی ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہوگا اور ایندھن کی درآمد پر اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
اسی سلسلے میں رواں سال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری بھی دی ہے، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف 2.5 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کے درمیان بلٹ ٹرین
پڑھیں:
ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کا قتل: منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آگئے
امریکا میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے سی ای او چارلی کرک کو قتل کرنے والا ملزم ٹیلر رابنسن پہلے سے منصوبہ بندی کرچکا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے فائرنگ سے قبل ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا اور ایک تحریری نوٹ میں لکھا کہ اسے چارلی کرک کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ نوٹ بعد میں ضائع کر دیا گیا لیکن تفتیش کاروں نے اس کے مندرجات کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملزم نے سوشل پلیٹ فارم ڈسکارڈ پر اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا تھا جس میں اس نے جرم کا اشارہ دیا۔ یہ پیغام اس کی گرفتاری سے کچھ دیر قبل بھیجا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 11 ستمبر کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ملزم ٹیلر رابنسن کے خلاف فرد جرم جلد عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کا ڈی این اے اس رائفل اور دیگر سامان سے ملا ہے جس سے قتل کیا گیا تھا۔ یہ شواہد کیس میں مزید پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔