کراچی: کم عمر بچیوں سے زیادتی، ملزم کے موبائل بدفعلی کی ویڈیوز ملیں، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے قیوم آباد سے کم عمر بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی سے بدفعلی اور غلط حرکات کی ویڈیوز ملی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کم عمر بچوں سے مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے ملزم سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 22 کا اضافہ کیا گیا ہے، ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی سے بدفعلی اور غلط حرکات کی ویڈیوز ملی ہیں۔
کراچی: بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم پکڑا گیاملزم کے موبائل سے متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں، موبائل قبضے میں لیکر فرانزک کیلئے بھیجا جارہا ہے۔
عدالت نے ملزم شبیر احمد کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب گرفتار ملزم سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں بتایا گیا کہ ملزم 2011ء میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016ء میں ملزم قیوم آباد میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگانا شروع کیا۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم 2016ء سے کم عمر بچے اور بچیوں سے زیادتی کر رہا تھا، ملزم 5 سال سے 12 سال تک کے بچوں کو نشانہ بناتا رہا، ملزم ٹھیلے پر آنے والے بچوں کو انعام کا لالچ دے کر اوپر گھر میں لے جاتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے مضافاتی علاقے ریجنٹ پارک میں 20 سالہ خاتون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر 2 جاننے والوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم نے چند روز قبل ایک بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی ملزم کے گھر سے یو ایس بی ڈیوائس چھپا کر اپنے ساتھ لے آئی، یو ایس بی میں ملزم کی بچوں سے زیادتی کی 100 زائد ویڈیوز موجود تھیں۔
ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ ملزم بچوں کے ساتھ بدفعلی اور زیادتی کرکے ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا، ملزم کے پاس سے ایک ڈائری بھی ملی ہے، ڈائری میں بھی کچھ متاثرہ بچوں کی تفصیلات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ماضی میں بھی بچوں سے زیادتی کے کئی مقدمات درج ہوئے ہیں، گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزم کے موبائل زیادتی کا سے زیادتی یو ایس بی
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/