کراچی کے تعلیمی اداروں میں تعطیل سے متعلق محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کر دی۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 2.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 24 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں نے بتایا کہ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، تاہم کئی علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔