اسلام آباد/کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے اکثر اضلاع خصوصاً کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

Torrential/Exceptional rain predicted in Sindh, parts of southeastern Balochistan and southern Punjab during next couple of days#WeatherAlert #RainAlert #TorrentialRain #HeavyRain #PakistanWeather #Monsoon2025 #PunjabWeather #StaySafePakistan #DisasterManagement #PMDAlert pic.

twitter.com/SohC5eAxRu

— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 8, 2025


بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار، لسبیلہ اور گوادر میں بارش کا امکان ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں 32، قلات میں 28، زیارت میں 24، سبی میں 40 اور نوکنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق موجودہ ڈیپ ڈپریشن اس وقت تھرپارکر میں موجود ہے جو اگلے 18 سے 24 گھنٹوں میں کمزور ہو کر ڈپریشن کی شکل اختیار کرلے گا۔ یہ سسٹم سندھ کے وسطی اضلاع کی طرف بڑھ رہا ہے اور 10 ستمبر تک سندھ کے جنوبی اضلاع میں ہلکی سے موسلادھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ڈپریشن کی صورت میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، اس لیے شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ دادو میں طغیانی کا خطرہ برقرار ہے جبکہ حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

دریاؤں اور بیراجوں کی تازہ صورتحال

پروونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق پنجند بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 5 لاکھ 64 ہزار 604 کیوسک، تریموں بیراج پر 5 لاکھ 43 ہزار 569 کیوسک، گڈو بیراج پر آمد 4 لاکھ ایک ہزار 662 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 80 ہزار 895 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے چناب، راوی اور ستلج میں بہت اونچے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب#FloodAlert #RiverLevels #PakistanFloods #ChenabRiver #RaviRiver #SutlejRiver #HighDischarge #VeryHighRisk #FloodWarning #DisasterPreparedness #StaySafePakistan #WaterLevels pic.twitter.com/3RfTtnukOr

— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 8, 2025


سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 40 ہزار 766 اور اخراج 3 لاکھ 11 ہزار 666 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار 116 اور اخراج 2 لاکھ 31 ہزار 763 کیوسک رہا۔

Post Views: 7

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات سندھ کے پانی کی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن