وزیراعظم کا کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وزیراعظم کا کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی پذیرائی کی جبکہ انہوں نے گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو سیلاب میں لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے اگاہی مہم کو مزید متحرک کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری سیلاب سے بچ سکیں۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات کی جلد از جلد بحالی کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر گریڈ 22کے افسر انعام اللہ خان دھریجو صدر مملکت کے سیکرٹری تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی ہدایت کر دی وزیراعظم سیلابی صورتحال سب نیوز پر میں سیلاب کراچی میں کے لیے
پڑھیں:
کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
کراچی:رواں سال 2025 میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 10,628 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں مردوں کی تعداد 567، خواتین کی 72 اور بچوں کی 92 ہے۔
سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئے ہیں جن میں ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔
308 دنوں میں 217 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 40، ٹریلر کی ٹکر سے 81 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 49 افراد کی موت ہوئی۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ان حادثات میں زخمی ہونے والوں میں مردوں کی تعداد 8,308، خواتین کی 1,661 اور بچوں کی 505 ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔