وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے، ڈی آئی جی سیکیورٹی اسلام آباد علی رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، دونوں تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگریڈ 22کے افسر انعام اللہ خان دھریجو صدر مملکت کے سیکرٹری تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر گریڈ 22کے افسر انعام اللہ خان دھریجو صدر مملکت کے سیکرٹری تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن سب نیوز پر ڈی آئی جی سیکیورٹی دیا گیا
پڑھیں:
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
شمالی وزیرستان(اسٹاف رپورٹر) پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔
مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں، خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔دوآبہ میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب پولیس افسران سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خاص طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں اس وقت نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔معاہدہ ختم کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں تیزی لائے گی۔