Al Qamar Online:
2025-11-02@21:57:36 GMT

کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود، بارش کی بھی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT



کراچی:

حالیہ مون سون سسٹم کے کمزور پڑنے کے باوجود شہر قائد میں موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اتوار اور پیر کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ منگل کو موسم ابرآلود اور مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

آج تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میر پور خاص، بدین اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ قمبر شہداد کوٹ، دادو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی تا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج میں بالترتیب درمیانے اور معمول کا بہاو ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 27 اگست سے مون سون کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کراچی میں کا امکان ہے جبکہ

پڑھیں:

کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟

کراچی:

ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں مزید 5791 الیکٹرانک چالان جاری کردیے، جس کے بعد گزشتہ4 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد18ہزار733 سے تجاوز کرگئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546 ای چالان ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، موبائل فون کے استعمال پر 166، اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان کیے گئے ۔

اسی طرح کالے شیشوں پر 40 ای چالان ، نوپارکنگ پر 19 ، رانگ وے پر 13،اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈ پر 6ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • کراچی کا پالک پنیر بھارت سے زیادہ مزیدار ہے، سوئیڈش آرٹسٹ کا اعتراف
  • ایم ڈی کیٹ رزلٹ میں کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
  • ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
  • کراچی میں ای چالان کی بھاری رقم پر جماعت اسلامی کا احتجاج، سٹی کونسل میں قرارداد پیش
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے حاصل رقم صوبے کے زرعی ٹیکس سے بھی زیادہ
  • کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
  • کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟