بارش میں گاڑی چلاتے وقت سب سے بڑا خطرہ کیا ہوتا ہے؟ کونسی احتیاط حادثے سے بچاسکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے اور اس دوران ملک بھر میں تیز بارشوں کے دوران شاہراہوں پر متعدد حادثات بھی دیکھنے میں آئے، یہ حادثات کہیں جانی تو کہیں مالی نقصانات کا سبب بنے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چند احتیاطی تدابیر آپ کو بارشوں میں ڈرائیونگ کے دوران پیش آنے والے حادثات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں؟
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ایکس( ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاص احتیاطی تدابیر شیئر کی گئی ہیں۔
ویڈیو رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران ڈرائیونگ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ایکواپلاننگ (Aquaplaning) ہے۔
ایکواپلاننگ (Aquaplaning) کیا ہے؟ pic.
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) August 24, 2025
ایکو پلاننگ (Aquaplaning) کیا ہے؟
اس صورتحال میں گاڑی کے ٹائروں اور سڑک کے درمیان پانی کی تہہ بن جاتی ہے اور یوں ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو دیتا ہے۔
صورتحال اس وقت زیادہ گھمبیر ہو جاتی ہے جب ٹائروں کا ٹریڈ روٹ 3 ملی میٹر سے کم ہو اور گاڑی کی رفتار 55 سے 80 فی کلو میٹر گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہو۔
اس صورتحال میں سڑک پر موجود پانی کی مقدار چاہے 2 ملی میٹر سے کم ہی کیوں نہ ہو بریک لگا نے کی صورت میں گاڑی عام حالات کے مقابلے 2 سے 3 گنا زیادہ فاصلے پر جاکر رکتی ہے جو حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔
محفوظ کیسے رہا جائے؟
اگر آپ اس خطرے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں دوسری اور سب سے اہم بات یہ کہ اپنی گاڑی کا فاصلہ اگلی گاڑی سے زیادہ رکھیں۔
یہ محفوظ حکمت عملی بارشوں کے دوران آپ کو حادثات سے بچانے میں اہم کردار اداکرے گی۔
Post Views: 6
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
اسلام آباد:مون سون سسٹم کے تحت کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق جنوبی اور وسطی پاکستان میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، سندھ، پنجاب اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 سے 28 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، خیرپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب میں 24 سے 26 جولائی کے دوران لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آبا، بہاولپور، رحیم یار خان اور دیگر وسطی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ آندھی، تیز ہواوٴں اور آسمانی بجلی سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسیات نے ہدایت کی کہ سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسان موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں ترتیب دیں، مویشی پال حضرات حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔