کراچی، ہجرت کالونی سے کمسن بچی اور کورنگی سے نوعمر لڑکے کے اغوا کے مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سول لائن پولیس نے ہجرت کالونی سے لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حوالے کر دیا ہے۔
جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بھی نوعمر لڑکے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے معاملہ انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ہجرت کالونی گلی نمبر 32 سیکٹر ڈی ٹو کے رہائشی اسرار نامی شہری کی 4 سالہ بیٹی مائرہ 25 اگست کی شام سات بجے کے قریب گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئی۔
بچی کے والد کے مطابق انہوں نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کی، تاہم بچی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
اسرار نے الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم شخص یا اشخاص نے اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 165/2025 بجرم دفعہ 364 اے درج کرکے کیس کی مزید تفتیش اے وی سی سی کے حوالے کر دی ہے۔
مغویہ بچی کے والد کے مطابق، اغوا کاروں کی جانب سے 15 لاکھ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی تھی، تاہم پولیس نے فون نمبر کی جانچ کے بعد اسے جعلی قرار دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ نمبر پہلے بھی اسی نوعیت کے جرائم میں استعمال ہو چکا ہے۔
دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے عید گاہ گراؤنڈ کے قریب سے 12 سالہ حسن کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
حسن 27 اگست کو لاپتہ ہوا تھا۔ مقدمہ نمبر 1068/2025 بجرم دفعہ 364 اے مغوی بچے کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جسے انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے کا مقدمہ کے اغوا اغوا کا
پڑھیں:
وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج
لاہور:وادی سون میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں اب تک 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 20 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے والے 4 مالک مکان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس نے 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص غیرقانونی افراد کو دوکان یا مکان کرائے پر نہ دے۔
پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی فرد کو پناہ دینے سے گریز کریں، تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔