کراچی میں پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، کازوے اور کورنگی ندی سڑک ٹریفک کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا۔
آج صبح شروع ہونے والی بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
گارڈن، تین ہٹی، نشترروڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے۔
بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے کو تاحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے اور سڑکوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بارش سے کازوے روڈ متعدد مقامات سے دھنس گیا ہے، جبکہ کچھ حصے پانی کے بہاؤ کے ساتھ مکمل طور پر بہہ گئے ہیں۔ اس کے باعث ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت پولیس اہلکاروں کو کازوے اور کورنگی ندی کے داخلی راستوں پر تعینات کر دیا ہے تاکہ کسی بھی شہری کو متاثرہ راستوں پر جانے سے روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
چترال میں موسلا دھار بارش؛ گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند
ویب ڈیسک : چترال شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث متعدد برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔
گرم چشمہ روڈ پرایک سوزوکی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی، تاہم گاڑی سے سواری برقت اترنے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے آنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گرم چشمہ مین روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے، روڈ کی بندش سےمسافروں کو آمدروفت میں مشکلات کاسامنا ہے، درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنسی ہوئی ہیں۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال گرم چشمہ روڈ کی صفائی اوربحالی کے لئےمشینری لگادی گئی ہے،موسم سازگارہونےکی صورت میں روڈ جلد کھول دیاجائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چترال بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔