Express News:
2025-09-18@17:16:32 GMT

کراچی میں شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT

شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا۔

پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے نورانی بستی میں شوہر اللہ دتہ نے گھر میں استعمال ہونے والی چھری سے بیوی کو ذبح کر دیا۔

پولیس کے مطابق ذبیح کے نتیجے میں خاتون کے گلے پر گہرا زخم آیا تھا اور اُسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

 پولیس نے موقع سے ملزم شوہر اللہ دتہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق  خاتون کی چار بیٹیاں اور تمام شادی شدہ ہیں۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد ذبح کرنے اور قتل کی وجوہات کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی  پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-7

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹاؤن اسکاؤٹ کالونی میں گزشتہ رات ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکٹر مشال دختر فضل نامی خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں اور شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر نالے میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین نے خاتون کو نالے میں کودتے دیکھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے باوجود ڈاکٹر مشال کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر مشال کا اپنے شوہر حسنین سے دوسری شادی کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حسنین اکثر بیوی پر تشدد کرتا تھا جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی  پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی