کراچی؛ خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کا معاملہ، پولیس اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کراچی:
میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔
ساؤتھ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار زریاب کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی اور دھمکیوں سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کے کمپلین سیل میں شکایت درج کروائی تھی جس پر ڈی آئی جی نے ایکشن لیا۔
معطل پولیس اہلکار کے خلاف شفاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مبینہ زیادتی اور ڈی ا ئی جی ساو تھ پولیس اہلکار
پڑھیں:
پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
سرائے مغل میں پانچ بچوں کی ماں نے بیماری سے تنگ آکر ہیڈ بلوکی نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ ام کلثوم کو مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہر سے زندہ نکال لیا، خاتون کو طبی امداد کے بعد تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ سرائے مغل پولیس کے مطابق خاتون نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر ایک نجی فیکٹری میں ملازم ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔