پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،گریس اکیڈمی کی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں دارالعلوم کورنگی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول نے کراچی گرامر اسکول کو باآسانی 268رنز سے شکست دیدی۔پہلے بیٹگ کرتے ہوئے گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے مقررہ چالیس اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے ،مسعود علی اور محمد بلال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،مسعود علی نے شاندار سنچری 155رنز اسکور کئے ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے جبکہ محمد بلال نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کیے جبکہ عون عباس 40 رنز بناکر نمایاں رہے ،کراچی گرامر اسکول کی جانب سے علی حیدر نے 52/3 زید نظیر نے 47/2 وکٹیں حاصل کیں،جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی گرامر اسکول کی پوری ٹیم 31 اوورز میں صرف 111 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی ،گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی جانب سے محمد خان نے27/5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ارشمان ریاض اور محمد حسن نے بالترتیب 27/2, 5/2 وکٹیں حاصل کیں ،مسعود علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گریس اکیڈمی اسکول کی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔