شاہ لطیف ٹاؤن میں 3ہزار غیرقانونی گیس کنکشن منقطع
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے شاہ لطیف ٹاؤن میں 3,000 غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے۔جمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی سیکورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفت آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے گیس چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کے لیے اپنی کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔حال ہی میں ملیر، کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں کام کرنے والی مافیا کو کمزور کرنے کے لیے ٹیِم نے گزشتہ دو ہفتوں سے ایک بڑی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔عبداللہ گوٹھ کے نزدیک شاہ لطیف ٹاؤن، ملیر، کراچی میں کی گئی ایک چھاپے میں ٹیم نے ایس ایس جی سی کی 16 انچ مین ڈسٹری بیوشن لائن سے براہِ راست غیرقانونی کنکشن پایا، جس کے ذریعے تقریباً 2,600 گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی۔ ملزمان غیرقانونی کنکشن دینے کے عوض پیشگی 20,000 روپے لیتے تھے اور ماہانہ ادائیگی کے طور پر 1,500 روپے وصول کرتے تھے۔ موقع پر تمام غیرقانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، اور ہجوم کے حملے کے باوجود ایس ایس جی سی کی ٹیموں نے تمام غیرقانونی کنیکشنز منقطع کرنا جاری رکھے۔ملزمان اللہ وڑایا عبّاسی ولد اللہ وسیع، واجد بلوچ، خان محمد بولیدی، خیر محمد کالیری، انور سیال اور شاہ محمد کے خلاف رہائشیوں کو غیر قانونی براہِ راست کنیکشن فراہم کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔ مناسب دعویٰ آئندہ کارروائی کے تحت درج کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ اس بڑے کارروائی کے بعد ملیر، کراچی کے یار محمد گوٹھ میں مزید ایک کاروائی کی گئی، جہاں ایس ایس جی سی کی 20’’ مین ڈسٹری بیوشن لائن پر غیر قانونی زیرِ زمین براہِ راست کنیکشن پایا گیا۔ اس لائن کو پنکچر کر کے یار محمد گوٹھ کے 400 گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی، جہاں مجرمین پیشگی 12,000 روپے اور ماہانہ 2,000 روپے وصول کر رہے تھے۔ مجرمان بجلی پیداوار کے لیے سروس لائن سے دو بھاری گیس جنریٹر بھی براہِ راست استعمال کر رہے تھے۔ دونوں جنریٹر موقع پر قبضے میں لے لیے گئے۔ گیس چوری کرنے کے لیے استعمال ہونے والے تمام کلمپ اور غیر قانونی پائپ موقع پر ہٹا دی گئیں۔ رہائشیوں کو غیر قانونی براہِ راست کنیکشن فراہم کرنے کے الزام میں علی چندیو اور بادشاہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔گیس کی چوری برادری کے خلاف ایک سنگین جرم ہے اور ایس ایس جی سی اس میں ملوث ہر شخص کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہ لطیف ٹاو ن ایس ایس جی سی کے خلاف کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
لاہور:پولیس نے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ محمد علی گھر سے بال کٹوانے گیا تھا مگر ملزمان نے انہیں زبردستی موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا اور ملزمان متاثرہ بچے کو شاہین سویٹس اینڈ بیکرز ملک پارک روڈ پر لے گئے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم عمیر نے بیکری کا شٹر ڈاؤن کیا اور علی ساجد نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی جبکہ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان عمیر اور علی ساجد کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔