کوہسار سوسائٹی پر غیرقانونی مسلط منیجنگ کمیٹی کو ختم کیاجائے، ایکشن کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار زون میں ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کی ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم ایڈوکیٹ، یحییٰ خانزادہ اور دیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کوآپریٹو، کمشنر و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی پر غیرقانونی مسلط منیجنگ کمیٹی کو ختم کرکے سوسائٹی میں فوری انتخابات کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی کے ذریعے سوسائٹی میں ترقیاتی کام کرائے جاسکیں اور مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15سالوں سے سوسائٹی پر غیرقانونی طورپر اویس راجپوت نامی شخص قابض ہے جس نے جعلی اور بوگس منیجنگ کمیٹی بناکر سوسائٹی کے انتظامی امور پر قبضہ کیا ہوا ہے بلکہ سوسائٹی میں رہنے والے ہزاروں افراد کو پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے بھی عملی طورپر محروم رکھا ہوا ہے، سوسائٹی کے پلاٹوں پر قبضے، پلاٹوں کی ڈبل فائلیں اور پلاٹوں کی منتقلی پر منہ مانگی رشوت وصول کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ کے 7کلو میٹر کے فاصلے پر آباد ایچ ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی کے ہزاروں مکین ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پینے اور عام استعمال کے پانی سے محروم ہیں، پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے انہیں 26سو روپے خرچ کرکے پانی کا ٹینکر منگوانا پڑتا ہے، سوسائٹی میں ٹینکرز مافیا کا راج ہے، ایچ ڈی اے کے افسران و ملازمین اور بااثر شخصیات ٹینکرز مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوسائٹی میں
پڑھیں:
لاہور: نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتاری کرتے ہوئے فیملی کو کچل دیا
لاہور شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون ہونے کے باوجود حادثات پیش آنے لگے جب کہ نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیزرفتار ڈرائیوری کرتے ہوئے ایک فیملی کو کچل دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین بچوں سمیت چھ افراد کو زخمی ہوگئے، ملزم ایشان گاڑی پر تیز رفتاری سے آرہاتھا، ملزم کی گاڑی کی اسپیڈ اس قدر زیادہ تھی کہ گرین بیلٹ سے گاڑی کراس ہوکر دوسری سائیڈ پر ہماری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حدثے کے باعث گاڑی میں سوار میری خالہ، ہمشیرہ، ملازمہ وغیرہ بری طرح زخمی ہو گئیں، گاڑی نے ایک اور گاڑی کو ہٹ کیا پھر موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا اور ان کو بھی زخمی کردیا۔
لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔