کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
کراچی:
موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں، عزم اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہر حریف ٹیم کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز میں 0-3 سے فاتحانہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا، سیریز میں کلین سوئپ کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، امید ہے ٹیم اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ آگے بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔