ٹنڈو جام میں ڈاکوئوں کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی ایک اور کامیاب وارادت عمار ٹاون کے قریب سے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان ک سے موٹر سائیکل چھین لی مذاحمت کرنے پر اسیزخمی کر کے فرار ہو گئیتفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی واردات بڑھتی جارہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر یہ اپنی کاروائی کر رہے ہیں رات ہونے سے پہلے پہلے کوئی نہ کوئی واردات کے اپنے گھر کو روانہ ہو جاتے ہیں ٹنڈوجام عمار ٹاون سیعلی مرتضیٰ چنڈ نامی نوجوان ٹنڈوجام سے کیسانا موری کی جانب باغ پر جا رہا تھا کہ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اسے یرغمال بنا لیا اور اس کے مطابق ڈاکوؤں نے مذاحمت کرنے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زخمی کر کے اس سے نئی ہونڈا سی ڈی 2024 ماڈل موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئیزخمی نوجوان کو دیکھ کر اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور اسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام منتقل کیاجبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی پولیس نے معمول کے مطابق رپورٹ درج کرکے نوجوان کو تسلی دی بہت جلد مجرم پکڑ لیے جائیں گے امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد ناظم سٹی کونسلر طاہر اسامہ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ سے ٹنڈوجام میں مسلسل ڈکیتی اور چوری اور موٹر سائیکل چھینے کی واداتیں ہو رہیں ہیں لیکن آج تک ایک مجرم نہیں پکڑا گیا جس کی وجہ عوام کے اندر خوف وہراس پھیلا ہوا دن ہو یا رات وہ سفر کرتے ہوئے ڈرتے ہیں اور مجرموں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں پولیس کی ناکامی پر انھوں نے کہا کہ اعلی حکام اس کانوٹس لیں جس روٹ پر اسٹنٹ کمشنر کا آفس ڈی ایس پی کا آفس اور تین تھانے موجود ہوں اس پر ڈاکووں راج کس طرح قائم ہے انھوں نے کہا کہ ٹنڈوجام کی عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور حیدراآباد میرپورخاص ہائے پر پولیس کا گشت بڑھایا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق
پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ او پی آئی بی اشفاق نے بتایا کہ کہ متوفیہ کی شناخت 21 سالہ سیما دختر نعیم کے نام سے کی گئی ابتدائی طور پر اہلخانہ پولیس کا بتایا ہے کہ سیما چھت پر کپڑے دھونے کے بعد واپس نیچے اتر رہی تھی کہ ماربل سے بنی ہوئی سیڑھیوں پر پاؤں گیلے ہونے کی وجہ سے سلپ ہوگئی اور گرنے کی وجہ سے اسے سر پر گہری چوٹ لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔