Express News:
2025-10-04@14:06:36 GMT

کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

اورنگی ٹاؤن جرمن اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ایف جرمن اسکول کے قریب پیش آیا تھا۔

مقتول کی شناخت 30 سالہ حمزہ عرف گورکن کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان قریب آئے جس میں ایک ملزم نے مقتول کو انتہائی قریب سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے کنپٹی پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول گورکن کا کام کرتا تھا تاہم اب کیا کام کرتا ہے اس کا ورثا کے آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا ۔

مقتول اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر کا رہائشی تھا، فوری طور پر مقتول کا اس مقام پر آنے کی وجہ کا بھی تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: بھتہ خور پھرسراٹھانےلگے، ملزمان کی بھتےکی پرچی دینےکےبعدفائرنگ، زیرتعمیرعمارت کاچوکیدار زخمی

شہرقائد میں ایک مرتبہ پھر بھتہ خورسر اٹھانے لگے،گارڈن جماعت خانے کے قریب بھتہ خوروں نے زیرتعمیرعمارت کے چوکیدارکو بھتے کی پرچی دینے کے بعد فائرنگ کردی جس کے باعث چوکیدار شدید زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح  سولجربازار تھانے کے علاقے گارڈن جماعت خانے کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 65 سالہ عبدالبخش ولد انداز کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فوری کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پرطلب کرلیا۔

ایس ایچ اوسولجر بازار زاہد کھمبو نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری زیر تعمیر عمارت ماشاءاللہ دارالسلام ریزڈینسی کا چوکیدار ہے اورفائرنگ کا واقعہ بھتے کی پرچی دینے کا شاخسانہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سواربھتہ خوروں نے عمارت کے چوکیدار کو بھتے کی پرچی دینے کے بعد فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے عمارت کا چوکیدار ٹانگوں پر 2 سے زائد گولیوں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔

انھوں نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے بھتہ کی پرچی پرلکھے گئےغیر ملکی موبائل فون پر رابطہ کرنے کا کہا گیا، بھتے کی پرچی لیاری گینگ وار کے بہاد رپی ایم ڈی کی جانب سے زیرتعمیرعمارت کے مصطفیٰ نامی بلڈرکودی گئی۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر
  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • ٹنڈو جام میں ڈاکوئوں کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا
  • کراچی؛ پلاٹس کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • کراچی: بھتہ خور پھرسراٹھانےلگے، ملزمان کی بھتےکی پرچی دینےکےبعدفائرنگ، زیرتعمیرعمارت کاچوکیدار زخمی
  • کراچی؛ دو مختلف مقامات سے انسانی دھڑ اور سر ملنے کے واقعے کا معمہ حل