کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی فائرنگ سے عادل حسین شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
شہید عادل حسین کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عادل حسین شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں دہشتگردوں نے شیعہ جوان عادل حسین کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے عادل حسین کو شہید کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عادل حسین کے جسد خاکی کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں ورثا کی جانب سے شہید عادل حسین کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جانے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اہلکار جاوید خان خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔
پولیس کی جانب سے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔