کراچی: یوریا ملے دودھ کی فروخت بے نقاب، انتظامیہ نے دکانیں بند کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے خلاف مہم کے دوران مزید 7 دودھ کی دکانیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد دو روز میں سیل کی جانے والی دکانوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت دودھ کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
اعلامیے کے مطابق منگل کے روز مزید 7 دکانوں کو سیل کیا گیا جن میں 3 دکانیں ضلع جنوبی، 3 ضلع شرقی اور ایک ملیر میں واقع ہیں۔ کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران 27 دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن پر ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے کا الزام تھا۔
کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کے معیار کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے گا اور ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کو خالص دودھ فراہم کیا جا سکے۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ جو دکانیں سیل کی گئی ہیں، انہیں بھاری جرمانے کے بغیر ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دکانداروں کو تحریری طور پر یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ آئندہ صرف ملاوٹ سے پاک دودھ ہی فروخت کریں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں دودھ کے نمونوں کی جانچ کا عمل جاری ہے، اور جہاں کہیں بھی مضر صحت یا کیمیکل ملا دودھ پایا گیا، وہاں سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
عمران خان پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے
جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے
بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان کے استحکام حفاظت کیلئے کام کرنے والے اداروں کے جوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔