ملکی سیاسی و معاشی صورتحال؛ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورت حال کاجائزہ لیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان طالبان ،فتنۃ الہندوستان اورفتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غورآئےگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اپنےمصر کے دورہ کے حوالے سے کابینہ ارکان کوآگاہ کریں گے، جہاں غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کابینہ کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم اپنے حالیہ دورہ مصر اور شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق ارکان کو آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔