لاہور سے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سےلاہور آنےوالی موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موٹروے پر آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح جی ٹی روڈبھی مختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ مریدکے،چناب نگر، گجرات سے جی ٹی روڈ کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ جہلم پل، چکوال موڑ بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ شہراقتدار میں ایکسپریس وے،فیض آباد، راول ڈیم،زیرو پوائنٹ بند کردیا گیا ہے۔ ریڈزون،ڈی چوک، نادرا چوک بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ بری امام،کٹی پہاڑی،ٹیکسلا، کشمیرچوک بھی بند ہے۔ دوسری جانب لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس بھی کل سے عارضی طور پر معطل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹریفک کیلئے بند کردی گئی بند کردی گئی ہے
پڑھیں:
لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی
فائل فوٹولاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی.
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے چھٹی دی گئی ہے۔
اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔