سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر، اسامیوں کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29، سابقہ فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15 نشستیں، آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے 8 اور گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔سی ایس ایس 2024 کے امتحانی نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو مختلف گروپس میں الاٹمنٹ دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی ایس ایس
پڑھیں:
روس کا چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان
روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔