وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، ملک گیر خسرہ و روبیلا ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایف ڈی آئی سمیت مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی ملک گیر خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا اب بھی پاکستان میں اہم عوامی صحت کے چیلنجز میں شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسی نیشن اور مؤثر آگاہی مہم ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق تمام صوبوں کے ساتھ قریبی رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔(جاری ہے)
وزیر صحت نے ہدایت دی کہ عوامی آگاہی مہم کے لیے پیغام رسانی کو مزید مؤثر، مربوط اور جامع بنایا جائے تاکہ بچوں کی ویکسی نیشن یقینی ہو سکے ۔سینیٹر مصطفیٰ کمال نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو وباؤں اور بیماریوں سے بچانا ہی حقیقی معنوں میں ہیلتھ کیئر ہے۔ ہم اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ایم آ ر ویکسی نیشن مہم میں 5 سال تک کی عمر کے ہر بچے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ کوریج حاصل کرنے کے لیے تمام ادارے متحرک کردار ادا کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ویکسی نیشن کے لیے
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس کل ہوگا، 18 نکاتی ایجنڈا جاری
سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دی جس کے مطابق عون عباس چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعتیں و پیداوار سینیٹر محسن عزیز کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بندش سے متعلق تھا کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس کل (جمعہ کو) 11 گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ سینیٹر سیف، علی ظفر موشن پکچرز ترمیمی بل 2024ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 10 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر علی ظفر سینیٹر زرقا سہروردی کا پیش کردہ معلومات تک رسائی کے حق کے ترمیمی بل 2023ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 10 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے۔ سلیم مانڈوی والا ورچوئل اثاثہ جات بل 2025ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 13 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے، شیری رحمان قائمہ کمیٹی کی رپورٹ برائے پاکستان جنگلی نباتات و حیوانات ٹریڈ کنٹرول ترمیمی بل 2024ء پیش کریں گی۔
شیری رحمان چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی مارچ 2024ء تا مارچ 2025ء سالانہ رپورٹ پیش کریں گی۔ عرفان الحق صدیقی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ محمد ہمایوں مہمند کی جانب سے 18 جولائی 2025ء کو پوچھے گئے سوال نمبر 26 جو گزشتہ 2 برسوں کے دوران سربیا میں پاکستانی سفارتخانہ میں سربین ویزوں کے حصول کے لئے جن پاکستانی افراد کو معاونت فراہم کی ان کی تعداد سے متعلق تھا، پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ عون عباس چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعتیں و پیداوار سینیٹر محسن عزیز کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بندش سے متعلق تھا کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔
وفاقی وزیرِ قانون، قانون شہادت بل 1984ء میں مزید ترمیم کا بل قانون شہادت ترمیمی بل 2025ء پیش کریں گے، قیصر احمد شیخ وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، قومی اسمبلی سے پاس شدہ بل آسان کاروبار بل 2025ء منظوری کے لئے پیش کریں گے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزیر برائے وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت قومی اسمبلی سے پاس شدہ بل دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025ء منظوری کے لئے پیش کریں گے۔ سینیٹر عبد الشکور خان تحصیل دو بندی ضلع قلعہ عبداللہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج پرانے تقسیمی نظام اور قومی گرڈ سے منسلک نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو پیش آنے والے مسائل کی جانب وزیر برائے بجلی کی توجہ مبذول کرائیں گے۔
سینیٹر بشریٰ انجم بٹ پاکستان میں صنعتی طور پر تیار شدہ ٹرانس فیٹی ایسڈز کے استعمال کے باعث دل کی شریانوں کے امراض سے اموات میں ہونے والے اضافے اور اس کے تدارک کے اقدامات کی جانب وزیر برائے نیشنل ہیلتھ کی توجہ مبذول کروائیں گے۔ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں جو انسانی جانوں املاک اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں پر بحث کی جائے گی۔