نیشنل ٹیرف کمیشن کا اپیلیٹ ٹریبیونل فوری فعال کرنے کی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور ایک ماہ میں ایپلٹ ٹربیونل فعال کرکے اگلے ماہ (اگست) وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی سرکاری عہدے داران نشریک ہوئے۔
وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی قانونی، انتظامی اور دیگر ادارہ جاتی اختیارات و فرائض کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی جائے تاکہ اس کو مزید فعال بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کے لیے جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن کے پاس ملکی کاروبار، درآمدات و برآمدات مارکیٹ کے متعلق تمام زمینی حقائق اکٹھے کرنے کی مؤثراستعداد ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی خودکار اور مؤثر تحقیقی استعداد ملکی کاروبار کو درپیش مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ٹیرف کمیشن کی تربیت اور وسائل کی کمی اور اس کے کام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال کرنے اور نئی ہدایات پر پیش رفت کی بریفنگ اگلے ماہ دینے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل ٹیرف کمیشن کی وفاقی وزیر کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، شپنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے، بحری جہازوں کی تعداد میں اضافے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر پی این ایس سی کے جہازوں کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے پی این ایس سی کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے شعبے کے ماہرین و کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں اصلاحات سے نہ صرف شپنگ کی مد میں بین الاقوامی کمپنیوں کو ادا کئے جانے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ مقامی سی فیئررز کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ اجلاس میں نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بحری جہازوں کی موجودہ تعداد، پاکستان میں سالانہ کارگو کی آمد و رفت اور مستقبل میں پی این ایس سی کی توسیع کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پی این ایس سی کے آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔\932