وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔

مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ کر دیتے، اور اگر ایم آر آئی کا کہتے بھی تو 3 مہینے کا ٹائم ملتا۔

پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا.

کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ کر دیتے، اور اگر ایم آر آئی کا کہتے بھی تو تین مہینے کا ٹائم ملتا. https://t.co/daOivRIxHx

— HASSAN حسن (@VanderWarwickk) June 19, 2025

اکبر خان نے لکھا کہ عام آدمی کا ایم آر آئی تو اسی دن کیا ہی نہیں جاتا۔

عام مریض کا تو ایم آر آئی same day میں ہوتا ہی نہیں۔ https://t.co/MrULzuagWl

— Akbar Khan (@AkbarKhan2020) June 19, 2025

ایک ایکس صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کاش آپ جیسا عام مریض کا اسٹیٹس مجھ جیسے عام مریض کو بھی ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ایک وارڈ بوائے اور آیا بھی 200 روپے لیے بغیر اندر نہیں جانے دیتے۔ اور ان سے اوپر والا اسٹاف نرسز اور ڈاکٹرز عوام کو تو انسان ہی نہیں سمجھتے۔ تنخواہ ہمارے ٹیکسوں سے لیتے ہیں اور بدتمیزی بھی ہم سے کرتے ہیں۔ ایم آر آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تو مرنے کے بعد کی تاریخ ملتی ہے۔

کاش آپ جیسا عام مریض کا Status مجھ جیسے عام مریض کو بھی ملے۔
ہمیں تو ایک وارڈ بوائے اور آیا بھی 200 روپے لئے بغیر اندر نہیں جانے دیتے۔
اور ان سے اوپر والا سٹاف نرسز ڈاکٹرز عوام کو تو انسان ہی نہیں سمجھتے ۔ تنخواہ ہمارے ٹیکسوں سے اور بدتمیزی وغیرہ بھی ہم سے ۔
MRI مرنے کے بعد https://t.co/y1MlnxZHyl

— Almas (@Almas22593049) June 19, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم آر آئی سرکاری اسپتال مریم نواز میو اسپتال

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم ا ر ا ئی سرکاری اسپتال مریم نواز میو اسپتال ایم ا ر ا ئی عام مریض کا ایم آر آئی مریم نواز ہی نہیں

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل بیٹیوں کو خراجِ تحسین

راؤ لشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بارڈر ملٹری پولیس میں شامل ہونے والی باہمت اور باصلاحیت بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.

 مریم نواز  کا کہنا تھا کہ بارڈرملٹری پولیس نے 53باہمت خواتین نے شامل ہو کر تاریخ رقم کردی،خوشی ہے وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

اُنہوں نے مزید کہا کہ سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والی با ہمت 14 سالہ فاطمہ مریم نواز سے ملاقات کی خواہاں
  • ’’ہر بات کا مقصد تنقید نہیں ہوتا‘‘؛ عتیقہ اوڈھو اپنے متنازع بیانات کے دفاع میں بول اٹھیں
  • لاہور؛ مڈوائف کا حاملہ کو سرکاری اسپتال سے گھر لیجا کر آپریشن، خاتون جاں بحق
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • ایرانی صدر لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل بیٹیوں کو خراجِ تحسین
  • ’وقت کا پہیہ الٹا گھوم گیا‘، برطانیہ میں ڈاکڑ اب مریض کے گھر پر علاج فراہم کرنے لگے
  • وزیر اعلی ٰمریم نواز کا رحیم یار خان پولیس چوکی پر حملے میں5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
  • کم شوگر کے حامل آٹھ پھل جو ذیابیطس مریض آرام سے کھا سکتے ہیں