data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اس وائرس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 26 سالہ نوجوان جو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ متاثرہ شخص کو ابتدائی طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کے باعث مریض کو اتوار کے روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعرات کی صبح انتقال کرگیا۔

حکام نے بتایا کہ اس سے قبل 17 جون کو بھی ملیر سے تعلق رکھنے والا کانگو وائرس کا مریض دم توڑ چکا ہے۔ اس طرح صوبے میں رواں برس اب تک اس خطرناک وائرس سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس ایک مہلک مرض ہے جو مویشیوں سے انسانوں میں اور متاثرہ انسانوں سے دیگر افراد میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ اس بیماری کی علامات میں مسوڑوں یا ناک سے خون آنا، فضلے میں خون کی آمیزش اور تیز بخار شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے بچاؤ کے امکانات نہایت محدود ہیں، اور زندہ بچ جانے کی شرح صرف 10 فیصد کے قریب ہے، لہٰذا اس وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ قربانی کے ایام میں جانوروں کی خرید و فروخت اور دیکھ بھال کے دوران دستانے اور حفاظتی لباس کا استعمال کریں، اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کانگو وائرس وائرس سے

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق