سام سنگ کے ایس 25 ایچ نے اسمارٹ فون کی دنیا میں کھلبلی مچادی!
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پچھلے چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والا ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایج گزشتہ ہفتے لانچ کے بعد سے ہی صارفین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم، فون کی ریلیز مئی کے آخر میں متوقع ہے۔
عوامی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ہی اس فون نے ٹاپ ٹرینڈنگ چارٹ میں سام سنگ کے گلیکسی اے 56 سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو پانچویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
ٹیکنو کیمون 40 پرو فائیو جی آٹھویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی نویں اور 10 ویں نمبر پر شیاؤمی سیوی 5 پرو فائیو جی نمبر پر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائیو جی
پڑھیں:
پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعے سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رپورٹ تیار کر لی۔
رپورٹ کے مطابق صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تھانہ سی ٹی ڈی کے مال خانے میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل بلال شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل زیت اللّٰہ، مدثر اور محمد ایاز شامل ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق مال خانے میں 2025 میں ملزمان سے برآمد ہونے والی اشیاء رکھی گئی تھیں، مال خانے میں 2 کلوگرام بارود، 23 دستی بم اور 7 گرینیڈ لیور موجود تھے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مال خانے میں 60 رائفلیں اور 10 کلوہائی ایکسپلوسیو اور 2 خودکش جیکٹس موجود تھیں۔ 42 الیکٹرک، 10 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، ایک آر پی جی شیل اور ایک آئی ای ڈی ڈیوائس موجود تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مال خانے میں پرائما کورڈ، سیفٹی فیوز، بیٹریاں اور الیکٹرک تاریں رکھی گئی تھیں۔