مخصوص نشستوں کا کیس، متاثرہ فریقین اور امیدواروں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دو مزید ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کیلئے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کردی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل آئینی بینچ کیوں نہ بنے؟۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا جو دو جج پہلے دن درخواستیں خارج کرنے کا کہہ گئے ان کو زبردستی کیسے بٹھائیں؟۔ عدالت نے متاثرہ فریقین اور نشستوں کے امیدواروں کی درخواستوں کو بھی نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر 11رکنی آئینی بینچ میں سماعت ہوئی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے نکتہ اٹھایا اصل فیصلہ 13 رکنی بینچ نے دیا، نظرثانی سننے والے بینچ میں کم از کم 13 ججز ضرور ہونے چاہئیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا دو ججز نے پہلے ہی سماعت پر درخواستیں خارج کردیں، اب انہیں زبردستی بینچ میں کیسے بٹھائیں، انصاف کے تقاضوں پر فیصلہ کیا کہ دونوں ججز کے اختلافی نوٹ کو اکثریتی فیصلے میں شمار کیا جائے گا۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا 26ویں آئینی ترمیم کے بعد اب 13 رکنی بینچ کے فیصلے پر نظرثانی 8 یا 9 رکنی آئینی بینچ بھی سن سکتا ہے، آئینی بینچ میں شامل تمام 13 ججوں پر مشتمل بینچ بنایا تھا، دو ججز نے خود علیحدگی اختیار کی، ان کی خواہش پر 11 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا سپریم کورٹ کے سارے جج آئینی بینچ میں کیوں نہ ہوں؟۔ اس پر وکیل نے کہا ایسا ہو جائے تو اور بھی اچھا ہوگا، معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجا جائے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا جوڈیشل کمیشن دو جج اور شامل کرے تو جو دو جج فیصلہ دے چکے ان کا کیا ہوگا؟۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ان کی رائے بھی گن لیں، پھر لارجر بینچ ہو جائے گا۔آئینی بینچ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے وکیل فیصل صدیقی کو ہدایت کی کہ وہ منگل کو اپنے دلائل مکمل کریں، ساتھ ہی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی درخواستوں کو بھی نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیا، تاہم حامد خان کی متفرق درخواستوں پر پیشرفت نہ ہوسکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں نور مقدم کیس، مجرم کی میڈیکل ہسٹری پیش، سپریم کورٹ کا آج ہی فیصلہ سنانے کا عندیہ ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنے والی 1لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ماحول دوست ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ سی ڈی اے کی ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس پر وضاحت بھارت سے کشیدگی، پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امیدواروں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم وکیل فیصل صدیقی سپریم کورٹ کو بھی نے کہا

پڑھیں:

سوئی ناردرن کمپنی کو چند روز میں 4 لاکھ درخواستیں موصول

— فائل فوٹو 

گیس کنکشن کھلتے ہی چند روز میں 4 لاکھ درخواستوں موصول ہوگئیں۔

ذرائع سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق مختلف ریجنز میں سروے کے لیے اسٹاف کم پڑ گیا، اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں آئی ہیں کنکشن فراہمی میں وقت لگے گا۔

حکام نے بتایا کہ نئے کنکشن کب لگیں گے ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا، پہلے مرحلے میں درخواستوں پر صرف سروے ہوں گے۔

حکام کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی پر عمل ہو گا، سسٹم مکمل کمپیوٹرائزڈ ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ جون 2026ء تک کتنے کنکشن دینے ہیں، ابھی یہ طے نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردی
  • نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27 ویں ترمیم کی حمایت کردی
  • سوئی ناردرن کمپنی کو چند روز میں 4 لاکھ درخواستیں موصول
  • آپ کے ارد گرد مخصوص ٹولہ مجھ سے خوفزدہ کیوں ہے؟ مشال یوسفزئی کا سلمان اکرم راجہ سے سوال
  • سپریم کورٹ نے ماہرنگ بلوچ نظر بندی کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا
  • کراچی ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ: طیارے میں نشستوں سے زیادہ مسافر سوار