آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے دعوے مسترد
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے دعوے مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت کے ذرائع ابلاغ کی پاکستان کی جانب سے آپریشن “بنیان مرصوص” میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوں پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوں کے جواب میں کہ پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران شاہین میزائل کے استعمال کو مسترد کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں، بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فورا حذف کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہے، توقع ہے سیز فائر برقرار رہے گا: ترجمان افواج پاکستان پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہے، توقع ہے سیز فائر برقرار رہے گا: ترجمان افواج پاکستان کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟ اپوزیشن لیڈر نے اپنا سوال پھر دہرا دیا بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا،میڈیا رپورٹس کی تردید پاکستان کیخلاف ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہین میزائل بنیان مرصوص
پڑھیں:
بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد کیسے ملی؟ محسن نقوی نے واقعات سنادیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ کی طرف سے مدد آئی اور وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپوپرلگا، یہ دومثالیں غیبی مددکو بالکل ثابت کرتی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے وقت آرمی چیف ڈٹ کر کھڑے تھے اور ان کا عزم تھا کہ بھارت کو چار گنا زیادہ بھگتنا پڑے گا۔
مزید :