نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین نے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی ہے۔

خود انحصاری اور ’’آتم نربھر‘‘ کی دعویدار بھارت کی حقیقت چینی کھاد کے بغیر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ بھارت کی قیمتی فصلیں چینی کھاد کے بغیر بے یار و مددگار ہوچکی ہیں، جبکہ 80 فیصد خصوصی کھاد چین کے رحم و کرم پر ہے۔

دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی ہے۔ چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ پھلوں و سبزیوں کی فصلوں کےلیے بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر ہے۔ خصوصی کھادیں فصلوں کی پیداوار، مٹی کی صحت اور غذائی اجزاء کے استعمال کو بہتر بناتی ہیں۔

چین بھارت کو براہِ راست پابندی کے بغیر مختلف طریقوں سے برآمدات روک رہا ہے۔ سرحدی کشیدگیوں اور بھارتی تجارتی پابندیوں کے ردعمل میں چین نے کھادوں کی برآمدات روکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چین سے جون سے دسمبر تک 1.

6 لاکھ ٹن خصوصی کھادیں درآمد کرتا ہے۔ بھارت کے پاس خصوصی کھادیں بنانے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔

چین کی لگائی گئی پابندیوں نے بھارت کو غذائی عدم تحفظ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مودی سرکار کے ’’آتم نربھر‘‘ بھارت اور خود انحصاری کے نعرے محض سیاسی تماشہ ثابت ہو چکے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خصوصی کھاد بھارت کو کی ترسیل چین نے

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ خصوصی نشست؛ یکجہتی کا بھرپور اظہار

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان طلبا سے کھل کر بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

نشست میں شریک طلبا نے اس سیشن کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ایسی نشستوں کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔‘‘

طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔‘‘

نوجوانوں نے اپنے جوشیلے انداز میں کہا کہ ’’افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے مقابلے میں ہم اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

اس موقع پر طلبا نے پاک فوج کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور قومی جذبے سے سرشار ہو کر اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • ایس سی او کا خصوصی افراد کو خود مختار بنانے کا مشن؛ مظفرآباد کی عجوہ کی عزم و حوصلے کی داستاں
  • امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ، تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زیادہ
  • امریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، فائدے میں کون؟
  • غیرمناسب انفراسٹرکچر سندھ کی کیلے کی برآمدات کو محدود کررہاہے. ویلتھ پاک
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ خصوصی نشست؛ یکجہتی کا بھرپور اظہار
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی
  • راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست