کشمیر ہندوستان کا نہیں ہے، پہلگام بھارتی سازش ہے، کشمیری عوام کھل کر بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے ہمیشہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو رد کیا ہے اور وہ مختلف مواقع پر اپنی آزادی کی آواز بلند کرتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کے ایک رکشہ ڈرائیور سے پہلگام حملے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر اس نے بے خوف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ ہندوستان کی چال ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی پاکستانیوں کی بیدخلی کے بھارتی فیصلے پر شدید تنقید
ب اس سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ہندوستان میں رہتے ہیں تو اس نے واضح اور دو ٹوک جواب دیا کہ نہیں! ہم کشمیر میں رہتے ہیں، کشمیر انڈیا کا نہیں ہے۔
یہ الفاظ ہر کشمیری کے دل کی آواز ہیں، جو بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، کشمیریوں کے گھر تباہ کردیے گئے
خطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رکشہ ڈرائیور کی بات نہ صرف کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے اندر بھارت کے خلاف ایک گہری نفرت اور آزادی کی خواہش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراطلاعات
کشمیری عوام اپنے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں اور مختلف طریقوں سے دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، نذیر قریشی
ذرائع کے مطابق نذیر قریشی نے یہ بات یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن (یو کے جے اے) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمپئین گلوبل کے سرپرست نذیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق نذیر قریشی نے یہ بات ”یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن“ (یو کے جے اے) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق بلکہ کشمیر کاز کا ایک پرعزم وکیل بھی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مملکت خداداد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔ نذیر احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں ہونے والی لڑائی کے دوران بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور علاقائی بالا دستی کا اس کا خواب چکنا چور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی نے کشمیریوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کی اور ان کی تحریک آزادی کو نئی توانائی فراہم کی۔
نذیر احمد قریشی نے آزاد جموں و کشمیر کی تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے عملی طور پر تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے اور کشمیر کاز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کشمیری سیاسی و سماجی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل دے گا، بھارت کی چیرہ دستوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔