امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ ئی ہے۔ امریکا ایک طرف سیز فائز کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں عالمی اور اندرونی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اسرائیلی دہشتگردی نے خطے کی صورتحال بگاڑ دی ہے۔ موجودہ صورتحال میں امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آئی ہے۔ امریکا ایک طرف سیز فائر کا کہہ رہا ہے دوسری جانب اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے۔ ہندوتوا اور صہیونیت مل کر انسانیت کی نسل کشی کررہی ہیں، ہندوتوا اور صہیونیت کا سرپرست امریکا ہے، انسانیت ان تینوں کے خلاف متحد ہوجائے۔
یہ بھی پڑھیے صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کے ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ یورپ امریکا کو اسرائیل کے 400 سے زائد نیوکلیئر وار ہیڈ کیوں نظر نہیں آتے؟
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم پوری یکسوئی سے ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ امت کی تقسیم کی باتیں کرنے والے امت کے دوست نہیں ہیں۔ اسلامی ممالک مل کر اسرائیلی جارحیت کو روکیں۔پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے، ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قوم کو قبول نہیں۔ پاکستان غزہ کے مسئلہ پر قائدانہ کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان کی داخلی صورت حال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے، اور بتائے جاگیرداروں سے کتنا ٹیکس وصول کیا۔ چچا بھتیجی اور پیپلز پارٹی مل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر حکومت کررہے ہیں۔ صوبوں کا اربوں کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔ پنجاب میں اسکولوں اور اسپتالوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ شریف خاندان نمائشی اقدامات کرتا ہے۔ ان کی حکومتیں اشتہارات چلا کر، لیپ ٹاپ بانٹ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زراعت کا بیڑہ غرق کردیا۔ قرض در قرض معیشت سے غربت مزید پھیل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان میں جیل سے رہائی کے لیے بھی امریکا سے مدد مانگی جاتی ہے، یہ کیسے سیاسی لوگ ہیں؟ حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف بات کرتی ہے، جبکہ ملک کی نام نہاد بڑی پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی کیاری کی پیداوار ہیں، پاکستان میں حکمران اور اپوزیشن پارٹیاں امریکہ کی مذمت سے گھبراتی ہے،
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہی صنعت بحال ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں، اور عوام کو سہولت دیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلہ کے حل کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیبلشمنٹ اسرائیل امریکا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ہندوتوا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ اسرائیل امریکا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ہندوتوا حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔