سرکاری ملازمین کے مزے! نئے اسلامی سال پر سرکاری چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسلامی نئے سال (ہجری سال نو) کے موقع پر جمعہ، 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) نصیب ہوگا، جب کہ کام کا آغاز دوبارہ پیر، 30 جون سے ہوگا۔
اگرچہ یہ اعلان صرف سرکاری شعبے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم متوقع ہے کہ نجی شعبہ بھی اسی تاریخ کو چھٹی دے گا، جیسا کہ اکثر یو اے ای کے عوامی تعطیلات کے کیلنڈر میں ہوتا ہے۔
یہ تعطیل عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے فوراً بعد آرہی ہے، جسے شہری قیام گاہ پر آرام، مختصر سفر یا اسٹے کیشن کے لیے بہترین موقع سمجھ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔